وزیر اعلی پنجاب کا سیلاب میں جاں بحق افراد کیلئے 5 لاکھ امداد کا اعلان

Punjab Chief Minister

Punjab Chief Minister

سیالکوٹ(جیوڈیسک) سیالکوٹ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فی کس پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ سیالکوٹ میں میاں شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔

ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہات کے زمینی راستے کٹ گئے ہیں۔ جوں ہی پانی اترے گا ان راستوں کو فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ فصلوں کا سروے کرایا جائے گا۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ریلف کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں۔ امدادی مہم کی وہ خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔