کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس کی کارروائی، متعدد غیر ملکی گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کی جانب سے افغان بستی میں کارروائی کے دوران متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کارروائی کے بعد مظاہرین نے سہراب گوٹھ میں ہنگامہ آرائی کی۔ کراچی پولیس کی جانب سے سہراب گوٹھ کے علاقے میں قائم افغان بستی میں غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائی کی اور متعدد غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا۔

جس کے بعد افغان بستی کے رہائشی افراد نے سپرہائی وے پر ہنگامہ آرائی کی اورٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔