کراچی : درخشاں پولیس کی ڈبل سواری کے خلاف کارروائی، کئی افراد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں درخشاں پولیس نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔درخشاں پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان تفریح کے لئے آنے والی فیملیز کو تنگ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ون ویلنگ کی وجہ سے کئی حادثات بھی پیش آ چکے ہیں۔

پولیس نے ڈبل سوار کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر دو درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا جن میں 18 سال سے کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ درخشاں تھانے میں ان کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔