کراچی : سٹیل ٹان میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار، 2 فرار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سٹیل ٹان میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔ گلشن حدید فیز ون میں علی الصبح پولیس نے دکان پر ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق تین مسلح ڈاکو الحدید چوک کے قریب ایک دکان لوٹ رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے بعد ایک پچیس سالہ ڈاکو حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اور اس سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ زخمی ڈاکو حسین کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔