کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پربند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 229 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 23 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

جو اب تک کی ریکارڈ سطح ہے۔ سال 2013 میں اب تک 100 انڈیکس میں تقریبا 40 فی صد اضافہ ہوچکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکسچینج میں تیل و گیس کمپنیوں کی جانب سے بہتر مالی نتائج اور حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں کی نجکاری اور تنظیم نو کی توقعات پر ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔