کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، آج ٹریڈنگ کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 240 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں انڈیکس 21775 کی سطح پر آگیا۔ گذشتہ روز انڈیکس 120.68 پوائنٹس کمی کے بعد 22015.04 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔