کراچی سٹاک مارکیٹ : کاروباری ہفتے میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری رہا ، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں اڑھائی فیصد اضافہ ہوا۔

اس دوران ہنڈرڈ انڈیکس پانچ سو انتالیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ اکیس ہزار آٹھ سو تیئس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا،گزشتہ کاروباری ہفتے میں اوسط کاروباری حجم پانچ فیصد بڑھ کر چھیالیس کروڑ بیس لاکھ شیئرز یومیہ پر پہنچ گیا۔