کراچی سٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے ملا جلا رجحان رہا، ایک ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں اڑسٹھ پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ اس دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ تیئس ہزار نو سو پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار چار سو ستانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے اعلانات کی وجہ سے اوسط کاروباری حجم میں زبردست اضافہ ہوا جو چالیس فیصد اضافے سے تیس کروڑ انیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔