کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو اناسی پوائنٹس کی کمی

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی رہی، اِس دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو اناسی پوائنٹس کی کمی ہوئی، غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کو ترجیح دی گئی۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتےکے ایس ای ہنڈرڈ ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کمی سے اکتیس ہزار، گیارہ، پوائنٹس پر بند ہوا۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے تین کروڑ، اکتالیس لاکھ ، ڈالر کے شیئرز اور سرٹیفکیٹ فروخت کئے گئے۔ اوسط کاروباری حجم پندرہ فیصد کمی سے بیس کروڑ، تیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔