کراچی سٹاک مارکیٹ میں غیرملکیوں کی جانب سے خریداری کا رجحان

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے دوسرے کاروباری ہفتے کے دوران کراچی سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکیوں کی جانب سے خریداری جبکہ مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔

این سی سی پی ایل کے اعداد و شمار کے مطابق بازار میں پیر سے جمعے تک ایک کروڑ اکیس لاکھ ڈالرز مالیت کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، مقامی سرمایہ کاروں نے اکیس لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم مارکیٹ سے نکال لی جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی خریداری کا حجم دس لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔