کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بلند ترین سطح کا ریکارڈ بن گیا

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ چوبیس ہزار تین سو پوائنٹس سے اوپر کی سطح پر بند ہوا ۔

مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا تاہم سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر کے شیئرز میں ہونے والی خریداری سے مارکیٹ تیزی میں تبدیل ہو گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو اکیس پوائنٹس اضافے سے چوبیس ہزار تین سو دو پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر انیس کروڑ گیارہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔