کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریژری بلز کی تجارت

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک ایکس چینج میں جلد ہی شیئرز کی طرح ٹریژری بلز کی بھی تجارت ہو سکے گی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹریژری بلز کی تجارت کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی جس میں کے ایس ای، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نمائندے شامل تھے۔

اسٹیٹ بینک کی رضامندی سے اس سلسلے میں قائم خصوصی کمیٹی جلد قوانین متعارف کرائیگی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں اس مقصد کیلئے بنیادی خدوخال طے کر لئے گئے ہیں جس کے تحت سرمایہ کار اسٹاک بروکرز کی ذریعے شیئرز کی طرح تین ماہ، چھ ماہ اور ایک سال کے ٹی بلز کی بھی خرید و فروخت کر سکیں گے۔