کراچی: سلطان آباد میں رینجرز کی کارروائی، 18 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر سلطان آباد کے علاقے میں ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں 400 رینجرز اہلکار اور لیڈی سرچر، سراغ رسہ کتے شامل ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارے ہیں۔

اس دوارن ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے، گرفتا ر ہونے والوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔