کراچی میں سپر ہائی وے پر بس پر چھاپہ ، 6 غیر ملکی گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں سپر ہائی وے پر اندرون ملک سے آنے والی بس پر چھاپہ مار کر پولیس نے 6غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر جاوید بھٹی کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد تاجکستان اور ازبکستان کے باشندے ہیں اور غیرقانونی تارکین معلوم ہوتے ہیں ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیاہے۔