کراچی : سہراب گوٹھ میں آپریشن، اہم طالبان رکن سمیت متعدد زیر حراست

Karachi Ranger

Karachi Ranger

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رینجرز نے آپریشن کے دوران کالعد م تحریک طالبان کے اہم رکن سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں صبح سویرے رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ جس کے دوران لآصف اسکوئر سے مچھر کالونی تک داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے۔

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مسافر خانون اور مشکوک افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔ اور کالعدم تحریک طالبان کے اہم رکن سمیت 21 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 41 چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔ رات گئے پولیس نے بلدیہ ٹاون میں سرچ آپریشن کرکے 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

مختلف اقسام کے 7 ہتھیار برآمد کرلیے ۔لائنز ایریا کے علاقے جٹ لائن اور ابن سینا لائن میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں کئی افراد کو حراست میں لیا گیا۔۔سول اسپتال ایمرجنسی کے قریب نجی لیبارٹری پر رینجرز کے چھاپے میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔