کراچی : ٹارگٹ کلنگ کیخلاف وکلا کی تیسرے روز بھی ہڑتال

karachi Target Killing

karachi Target Killing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں وکلا نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف تیسرے روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا۔ وکلا نے سائلین کو سٹی کورٹ سے زبردستی نکال کر دروازوں پر تالے لگا دیے۔

کراچی اور سندھ بار کونسل کے عہدیداروں نے اسپیکر سندھ اسمبلی نثارکھوڑو سے ملاقات کے بعد اسمبلی کے سامنے احتجاج ختم کر دیا تھا تاہم آج صبح اچانک کراچی بار کے عہدیداروں نے تمام عدالتوں کو بند کرا دیا۔

سٹی کورٹ میں مقدمات کی پیروی کیلئے آنے والے سائلین کو باہر نکال کر دروازوں کی تالہ بندی کر دی۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سٹی کورٹ میں کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہوسکی۔