شہر قائد سے امن روٹھ گیا، آج بھی 5 افراد قتل کر دیے گئے

Murder

Murder

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔شہر قائد کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں پی ون بس اسٹاپ کے قریب سے ایک بوری بند لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال بھیج دی۔ مرزا آدم خان روڈ لیاری سے ایک بوری بند لاش ملی ہے۔

شیر شاہ کے قریب لیاری ندی سے ایک پانچ روز پرانی لاش ملی ہے جبکہ نشتر روڈ سے ایک لاش ملی ہے۔ سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب سے تشدد زدہ کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ ملیر سرد خانے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔