سپریم کورٹ کا ری شیڈول قرضوں کے حوالے پنجاب بینک کی رپورٹ پر عدم اطمینان

Bank Punjab

Bank Punjab

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ری شیڈول کیے گئے قرضوں سے متعلق پنجاب بنک کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ عدالت نے دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پنجاب بینک سکینڈل کیس کی سماعت کی۔ بینک رپورٹ کے مطابق ری شیڈول کیے گئے اڑتیس ارب روپے کے قرض میں سے اٹھارہ ارب روپے ایڈجسٹ ہوگئے ہیں۔

باقی قرضے ریکور کیے جارہے ہیں۔ عدالت نے بینک کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ دوبارہ طلب کرلی۔ کیس کی سماعت دس دن کے لیے ملتوی کردی گئی۔