کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری،تین افراد جاں بحق

Karachi Target Killing

Karachi Target Killing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ماڑی پور تھانے کی حدود میں ہاکس بے کے ایک ہٹ سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی ہیں اور انہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔انہیں جسیتا اور بینا ڈی کے ناموں سے شناخت کیا گیا ہے۔نیو کراچی صبا سینما کے قریب ایک رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔