کراچی : ٹارگٹ کلنگ جاری،فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔شیرشاہ اکبر چوک کے قریب مسلح افراد نے ہاتھوں پر پیٹیاں بند کر 3 افراد کو قتل کردیا۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی بھی ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ لاشوں کو سول جبکہ زخمی شخص کو عباسی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ منگھو پیر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے،مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔