کراچی میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کی کارروائیاں جاری ہیں، فائرنگ سے ایم کیو ایم کے کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں۔ الطاف حسین نے کراچی میں فائرنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں فائرنگ کے حالیہ واقعات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

کہ شہر میں قتل وغارت گری اور دہشت گردی کا بازار کس نے گرم کیا ہوا ہے۔ مسلح افراد نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ بے گناہ افراد کا خون بہانے والے درندہ صفت دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔