لاہور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پرانی دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو زخمی کر دیا۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ کی نواحی آبادی فرخ آباد میں دو گروپوں میں دشمنی چلی آرہی تھی۔

جس پر اتوار کی شام سکندر بٹ کے ساتھیوں نے پارک میں بیٹھے عمیر جٹ اور اس کے دوستوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں میو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔