کراچی، طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب، سی این جی سٹیشن کی چھت گر گئی

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، کے ای ایس سی کے دو سو فیڈر ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل، ایڈمنسٹریٹر نے ہنگامی حالت نافذ کر دی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لانڈھی میں53 ملی میٹر نارتھ، ائرپورٹ پر 26 ملی میٹر، کراچی میں 5.6 ملی میٹر، ناظم آباد میں 42 ، گلستان جوہر میں 3.9 ملی میٹر،مسرور بیس میں 3.5 ملی میٹر،پی اے ایف بیس اور صدر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

بارش کے باعث فیڈر اور پی ایم ٹی ٹرپ نارتھ ناظم آباد اور ملحقہ علاقوں سمیت کئی علاقوں بجلی معطل ہو گئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر میں شدید بارش کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی اور مونسپل سروسز کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

بارش کے باعث کے ای ایس سی کے دو فیڈر ٹرپ کر گئے۔ کے ایس سی کی جانب سیفیڈرز کی بحالی اور ٹریپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف میٹرا لوجسٹ توصیف احمد کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔ پہلا اسپیل ختم ہو گیا، دوسرا اسپیل جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔دادو میں تیز بارش جبکہ سندھ کے دیگر علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش متوقع ہے۔