کراچی : دو سیکورٹی اہلکار،ایک پولیس اہلکار سمیت6جاں بحق

Karach Firing

Karach Firing

کراچی(جیوڈٰسک)کراچی میں رات گئے فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گلشن اقبال میں حساس اداروں نے کارروائی کے بعد تیرہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق میوہ شاہ قبرستان کے ایم سی گراونڈ سے دو افراد کی ہاتھ پاوں بندھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ان کی شناخت منیر اور اعجاز کے نام سے ہوئی ان کا تعلق حساس ادارے سے بتایا جاتا ہے۔اورنگی ٹاون خیر آباد سے دو افراد کی لاشیں ملی جنھیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،مقتولین کی شناخت بابو افتخار اور مقبول کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کے رہائشی ہیں۔پرانا گولیمار ریکسر لائن پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

گلستان جوہر بھٹائی آباد میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے پینتالیس سالہ پولیس اہلکار محرم چانڈیو ہلاک ہوگیا مقتول پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کا کمانڈو تھا ادھر گلشن اقبال کچی آباد ی کے قریب حساس ادروں نے کاروائی کے بعد تیرہ افراد کوحراست میں لے لیا۔