کراچی : دو مختلف واقعات میں 5 پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رات سے اب تک دو مختلف واقعات میں 5 پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے۔ کراچی میں اورنگی ٹاون کے علاقے اعوان محلے میں صبح سویرے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوا۔

مقتول کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی دوسری جانب ضلع ملیر کے علاقے باغ کورنگی میں شاہ فیصل پل کے قریب شرافی گوٹھ کی پولیس موبائل پرنا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک اہلکارزخمی ہو گیا جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑگیا۔ حملے کی جگہ سے پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے 20 سے زائد خول خول قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔