کراچی: امریکی قونصل خانے جانے والے تمام راستے بند

U.S. Consulate

U.S. Consulate

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیاری کے مکینوں کی جانب سے ریلی کے اعلان پر امریکی قونصل خانے جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر ٹریفک کے لیے بند کر دئیے گئے۔

لیاری کے مکینوں کی جانب سے امریکہ مردہ باد ریلی کے انعقاد کے اعلان پر انتظامیہ نے جناح برج، سلطان آباد، ماہی کلاچی روڈ کو کنٹینٹرز لگا کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا. ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیاں بھی امریکی قونصل خانے کے اطراف تعینات کر دی گئی ہے۔