مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدرغوث علی شاہ عہدے سے مستعفی

Ghous Ali Shah

Ghous Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے مرکزی قیادت سے اختلافات کی بنیاد پر استعفی دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غوث علی شاہ موجودہ حکومت کی جانب سے وفاق میں اہم عہدہ ملنے کے پرامید تھے لیکن ممنون حسین کے صدر بننے اور گورنر شپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر وہ انتہائی دلبراشتہ تھے۔

مرکزی قیادت کی جانب سے اہم عہدوں کے لیے نظر انداز کرنے پر غوث علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔ ضلعی صدر کے مطابق غوث علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہیں جہاں سے واپسی پر وہ آئندہ کا لائحہ عمل دینگے۔