کراچی: غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ جاری

Load Shedding

Load Shedding

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے، شہرکے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اورکم وولٹیج کا سلسلہ جاری، عوام کو مشکلات۔ کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے عید الضحٰیٰ کے تینوں روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن عید کے دنوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے،اکثر علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

شہر میں تکنیکی خرابی کے نام پر نیو کراچی ، گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، لیاقت آباد، شاہ فیصل کالونی اور ملیر میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے بجلی کی طویل بندش کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔