کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ زہرہ حسین شاہد جاں بحق

Zahra shahid husain

Zahra shahid husain

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر زہرہ شاہد حسین جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔ عمران خان اور قائد تحریک الطاف حسین نے قتل کی مذمت کی ہے۔ عمران خان نے کہا زہرہ شاہد حسین کے قتل کا ذمہ دار الطاف حسین کو ٹھہراتے ہیں۔

تحریک انصاف سندھ کی سینئر نائب صدر زہرہ شاہد حسین کو گھر کے داخلی دروازے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ ان کے سر پر گولی لگی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے جسے ملزموں نے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، موٹر سائیکل سوار ملزم گھر کے باہر گھات لگا کر بیٹھے تھے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زہرہ حسین کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ نگران وزیر داخلہ ملک حبیب نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی زہرہ شاہد حسین کے قتل کی مذمت کی ہے۔ زہرہ شاہد حسین پاکستان کے سفیر شاہد حسین کی بیوہ تھیں،۔ زہرہ شاہد حسین جامعہ کراچی میں شبعہ بین الاقوامی تعلقات کی استاد بھی رہیں۔