کراچی مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 22 افراد زیر حراست

Karachi Rangers Police

Karachi Rangers Police

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے فرنٹئیر کالونی میں رینجرزنے کاروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد جبکہ سائٹ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق فرنٹئیر کالونی میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

زیر حراست ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔سائٹ کے علاقے رشید آباد میں پولیس نے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران بھاری نفری نے حصہ لیا،پولیس کے مطابق 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔