کراچی : مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے،8 ملزم گرفتار

karachi police

karachi police

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے پٹیل پاڑا، سولجر بازار اور دربن بازار میں پولیس نے چھاپے پر کر آٹھ ملزم گرفتار کرلئے۔لسبیلہ پولیس چوکی پر حملے کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے رات گئے آپریشن کیا۔

پٹیل پاڑا، سولجر بازار اور دربن بازار کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔

اس دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ بعد میں مزید سات ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔