کراچی: مختلف واقعات میں دوافراد جاںبحق، چار زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران 2افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پاک کالونی میں چمن سینما کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالمتین جاں بحق ہوا۔ماڑی پور روڈ پر دعا ہوٹل کے قریب سے 23سالہ شخص کی بوری بند لاش ملی مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

تھانہ ڈاکس کی حدود مچھر کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔شہاب الدین نامی شخص نیوکراچی کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہوا۔تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک شہری زخمی ہوگیا۔