کراچی : مختلف واقعات میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ شیر شاہ ندی سے ایک شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون دس نمبر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ کھارادر میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں پیتالیس سالہ طارق جاں بحق اورپچیس سالہ رضوان زخمی ہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں سگے بھائی تھے۔

اسٹیل ٹاون گھگرپھاٹک کے قریب دوران ڈکیتی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گوشت کی دکان کی فائرنگ سے سیاسی کارکن سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

لانڈھی مرتضی چورنگی کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ ادھر شیر شاہ ندی سے ایک شخص کی لاش ملی جسکی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ لاش کو قانونی ضابطے کی کارروائی کے لیے ھسپتال منقل کردیا گیا۔