کراچی: مختلف کارروائیوں کے دوران 27 مشتبہ افراد گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ رینجرز نے سائیں داد گوٹھ، لاسی گوٹھ، میکاسا اپارٹمنٹ، پختون آباد اور لسبیلہ میں چھاپوں کے دوران 22 ملزموں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔

صدر کے علاقے میں حساس ادارے نے ایک کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تین ملزم حراست میں لے لئے۔ تینوں کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ مبینہ ٹان میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

اتحاد ٹان میں پولیس نے مفرور ملزم کو گرفتارکر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ نیو کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔ شیریں جناح کالونی میں چھریوں کے وار سے خاتون کو قتل کر دیا گیا۔