کراچی میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری، دو افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری، لیاری سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ فائرنگ کے تازہ واقعات میں ایک اور شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ایم ایل او سول ہسپتال آفتاب چنڑ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کے علاقے بہار کالونی سے ایک شخص پھندہ لگی ہو ئی لاش ملی جسے گولیاں بھی ماری گئی ہیں۔

جاں بحق ہو نے والے شخص کی شناخت کامران بلوچ کے نام سے ہو ئی ہے۔ پولیس کے مطابق شیر شاہ پل کے نیچے مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوا، مقتول کی شناخت 35 سالہ رشید منیر کے نام سے ہوئی ہے، لیاری میں الفلاح روڈ سے ایک شخص کو زخمی حالت میں عباسی شہید ھسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی۔