کراچی : کنواری کالونی میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، جس میں انٹیلی جنس کی جانب سے ملنے والی اطلاعات پر چھاپے مارے جارہے ہیں،آپریشن میں 1 ہزار سے زائد اہلکار شریک ہیں۔

رینجرز کی جانب سے علی الصبح منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرٹارگیٹڈ آپریشن کیا جارہا ہے، جس میں خواتین اہلکاروں سمیت ایک ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں، آپریشن کے دوران علاقے داخلی اور خارجی راستوں کو آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے فراہم کرادہ معلومات کی بنیاد پر چھاپے مارے جارے ہیں۔

آپریشن میں خواتین اہلکار ، کمانڈوز اور سراغ رساں کتے بھی حصہ لے رہے ہیں۔رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ کنواری کالونی میں بعض کالعدم تنظیم سے وابستہ افراد کی موجودگی کی اطلاع بھی ہے،کیونکہ اس سے قبل بھی بعض کالعدم تنظمیوں کے افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔