نوازشریف کو خالی خزانہ بھرنے کیلئے سرکاری زمینیں بیچنے کی تجویز

Ministry of Finance

Ministry of Finance

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کی معاشی اصلاحات کی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ سرکاری زمینوں کی فروخت اور نجکاری سے وسائل حاصل کئے جائیں۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے کو بتایا کہ معاشی اصلاحات کی کمیٹی نے اپنی سفارشات میاں نواز شریف کو بھجوا دی ہیں۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ خزانہ خالی ہے معاشی اصلاحات کیلئے سرکاری زمینوں کی فروخت اور پرائیویٹائزیشن سے وسائل حاصل کئے جائیں۔ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر کے تعاون سے پی آئی اے کے جہاز اور ریلوے کی ٹرینیں منافع بخش روٹس پر چلائی جائیں۔