میاں محمد نواز شریف کی ایران کے سفیر علی رضا سے ملاقات

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) ایران کے سفیر علی رضا کی ن لیگ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ایران کے سفیر علی رضا نے رائیونڈ فارم ہاوس میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی ، ملاقات میں ایرانی سفیر نے ن لیگ کے سربراہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ایران پاکستان میں توانائی کے بحران کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریگا۔

اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران سمیت تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے انکی حکومت پڑوسی ممالک سے قریبی تعلقات کو مذید فروغ دیگی۔