کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن میڈیکل ونگ کے تحت راشن کی تقسیم

KARACHI VOLUNTEER WELFARE ASSOCIATION

KARACHI VOLUNTEER WELFARE ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے میڈیکل ونگ کا کرونا وائرس حفاظتی اقدامات کے تحت جاری لاک ڈائون کے دوران مستحق اور غریب لوگو ں کے گھروں پر روز مرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل راشن کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ۔گزشتہ روزگل احمد،مسلم آباد کالونی شیر پائو،مظفر آباد ،ظفر ٹائون ،گلشن بونیر کے 70خاندانوں کو اُن کے گھروں میں راشن پہنچا یا گیا،کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وائس چیئر مین ڈاکٹر حنیف اللہ خان نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران غریب مستحق ،سفید پوش اورروز کماکر اپنے خاندان کی کفالت کرنے والے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے انہی سگین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشین نے گھروں پر راشن پہنچا نے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

حنیف اللہ خان نے میڈیکل ونگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر رشید زمان کی قیادت میں خدمت خلق کا سفر جاری رکھیں گے انہوںنے مخیر اور صاحب حیثیت افراد سے اپیل کی ہے کہ موجودہ بحرانی صورتحال میں غریب اور مستحق لوگ آپ کے توجہ کے منتظرہیں لہذا اپیل ہے کہ غریب اور مستحق لوگوں کی دل کھو ل کر مدد کی جائے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر