کراچی؛ وقارالحسن کے قتل کے خلاف وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

Court

Court

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ روز گلشن اقبال میں قتل ہونے والے مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر وقار الحسن زیدی کے قتل کے خلاف وکلاء کی جانب سے کراچی میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

وقار الحسن زیدی کے قتل کے خلاف وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جب کہ وکلاء نے ایم اے جناح روڈ اور ملیر سیشن کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا حکومت وکلاء کو تحفظ فراہم کرے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 7 میں فائرنگ کر کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لائرز ونگ کے نائب صدر وقار الحسن زیدی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔