کراچی : گودام میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

Karachi Fire

Karachi Fire

کراچی(جیوڈیسک)ایف بی ایریا بلاک 21 میں گودام میں لگی آگ پر 5 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا،آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی17 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں،آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔

فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ دیواریں اور رکاوٹیں توڑ کر آگ پہنچنے میں وقت صرف ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مکھن کے ڈرم اور کیمیکل کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ۔فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ 17 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، آگ پر 70 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔