کراچی : عزیز آباد میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکوں میں رینجرز، ذرائع اور امدادی اداروں کی ٹیمیوں کے اہلکاروں سمیت20 افراد زخمی ہو گئے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائین زیرو کے قریب عزیز آباد میں پارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا۔

عینی شہدین کے مطابق پہلا دھماکہ رکشے میں ہوا جسکے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اس دوران پہلے دھماکے سے کچھ فاصلے پر دوسرا دھماکہ ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دوسرا دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں ہوا۔

دھماکوں میں2 بچوں سمیت 3 افرزد جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں3 رینجرز اہلکار اور نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر اور کیمرہ مین بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال اور اطراف کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری، نگراں وزیر اعظم ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید اور جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بذدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔ شہر میں حالیہ دنوں میں ہونے والال یہ دسواں دھماکہ ہے جس میں سے سات دھماکے ایم کیو ایم کے دفاتر کے باہر ہوئے ہیں۔

شہر قائد میں حالیہ دنوں میں ہونے والے دھماکوں میں سے 9 دھماکے رات نو بجے کے بعد ہوئے۔ ایم کیو ایم نے کیو کل کراچی بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے ، ٹرانسپوٹرز اور تاجر برداری سے اپیل کی ہے۔