کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی ابر آلود اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 سے 35گری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب53فیصد رہنے کی توقع ہے۔

کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔