قصور اور گردونواح میں طویل لوڈشیڈنگ ،سابقہ تمام ریکار ڈٹوٹ گئے

Load Shedding

Load Shedding

قصور(جیوڈیسک)قصور اور گردونواح میں طویل لوڈشیڈنگ نے تمام سابقہ رکارڈ توڑ دیئے،24گھنٹے تک بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے شہری ہائے بجلی،ہائے پانی کے نعرے لگاتے گھروں سے نکل آئے۔

پنجاب بھرکی طرح قصور اورگردونواح بھی اِن دنوں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شدیدمتاثرہیں،بجلی کی بندش کادورانیہ 18اور20گھنٹے سے بھی بڑھ گیاہے،جس کی وجہ سے لوگ بوند بوند پانی کو بھی ترس کر رہ گئے ہیں،اورکاروبارِ زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے،ان کا شکوہ ہے کہ واپڈا ملازمین دفاتر کو تالے لگا کر بھاگ گئے ہیں۔

اس صورت حال میں لوگ ہائے بجلی ،،ہائے پانی کے نعرے لگاتے گھروں سے نکل آئے اور بستی رکن پورہ ، صابر بستی ، قادرآباد سمیت کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے ، انہوں نے کہاکہ صورتحال میں بہتری نہ آئی تو وہ احتجاج کا سلسلہ طویل کردیں گے۔