کراچی میں موسم ابر آلود اور وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کیسا تھ وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔