قصاب صلاح الدین کی طر ف سے سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہائوس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

گجرات: ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر لیا قت علی نے گوشت میں پانی ملانے اور منع کرنے پر سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہائوس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر قصاب صلاح الدین عرف راجو کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرادیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ قصاب صلاح الدین عرف راجو کے خلاف گوشت میں پانی ملانے کے حوالے سے شکایات تھیںَ

جس پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اصغر علی نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم نے نہ صرف احکامات ماننے سے انکار کر دیا بلکہ سرکاری آفیسر کو سنگین نتائک کی دھمکیا ں بھی دیں۔ ڈاکٹر اصغر علی کی طر ف سے معاملہ نوٹس میںلانے پر ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر لیاقت علی نے پر ڈی پی او سید علی ناصر رضوی سے رابطہ کر کے انہیں صورتحا ل سے آگاہ کیا َ

جبکہ ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ سول لائنز پولیس نے ملزم راجو قصاب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دریں اثناء ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر لیاقت علی نے خبردار کیا ہے کہ قصاب سلاٹر ہاوس سے باہر جانور زبح کرنے اور گوشت میں پانی ملا کر بیچنے سے باز رہیں، شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔