کشمیری کنٹرول لائن پر پاکستان کی دفاعی لائن ہیں بھارت کیطرف سے کنٹرول لائن پر آئے

بھمبر : کشمیری کنٹرول لائن پر پاکستان کی دفاعی لائن ہیں بھارت کیطرف سے کنٹرول لائن پر آئے روز ہونیوالی گولہ باری اورسیزفائر کی خلاف ورزیوںسے گھبرانے والے نہیں ہیں حکومت پاکستان کی بھارت کیطرف سے سیز فائر کیخلاف کی جانے والی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے۔

ان خیالات کا اظہار شیراز پرویز مشتاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز کنٹرول لائن پر گولہ باری کرکے بے گناہ کشمیریوں کو زخمی اور شہید کررہا ہے جو قابل مذمت ہے کشمیری کنٹرول لائن پر پاکستان کے دفاعی حصار کا کردارادا رہے ہیںاوربھارتی گولہ باری سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔