بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم و ستم قابل مذمت ہے

بھمبر : بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم و ستم قابل مذمت ہے عالمی برادری بھارت کے ظلم وستم کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سلیم ساگر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے علاقہ رام بن میں مسجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی بھارتی فوج کی بھونڈی اور گھناؤنی حرکت ہے۔

جس سے مسلمانوں کی دل آزاری اور جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم وستم کا بازار گرم کر دیا ہے اور بے گناہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ شہید کررہا ہے جو باعث تشویش ہے عالمی برادری بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔