کشمیر فریڈم موومنٹ شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کا 29 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منائے گی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈم موومنٹ شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کا 29 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منائے گی شہید کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موومنٹ کے زیر اہتمام آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرزپاکستان اور برطانیہ میں سیمنار منعقد کیے جائیں گے۔

ریلیاں نکالی جائیں گی مرکزی ترجمان تفصیلات کیمطابق شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کے 29 ویں یوم شہادت کے موقع پر آج کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام آزادکشمیر ،برطانیہ اور پاکستان میں شہید کشمیر مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

شہید کی زندگی اور جدوجہد پر روشنی ڈالنے کیلئے سیمنار منعقد کیے جائیں گے مرکزی ترجمان کشمیر فریڈم موومنٹ چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے پروگرامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام بھمبر میں ایک سیمنار ایلائیڈ پبلک سکول سماہنی چوک میں منعقد ہو گا ۔

جس میں قوم پرست تنظیموں کے نمائندگان سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے راہنما خطاب کرینگے انہوں نے کہاکہ کوٹلی ،سہنسہ ،راولاکوٹ ،چھمب ،دھیر کوٹ ،مظفرآباد ،راولپنڈی سمیت برطانیہ میں بھی فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام سیمنار منعقد کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔