مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، مزید تین کشمیری شہید

Indian Forces

Indian Forces

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے جہاں تازہ کارروائی میں مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج نے ضلع اننت ناگ میں سرچ آپریشن کیا اور محاصرے کی آڑ میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض فوج نے گزشتہ روز بھی ضلع کلگام میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد کل سے اب تک شہید ہونےو الے کشمیریوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔